ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناریل نے لی نوجوان کی جان ؛ گنگولی میں پیش آیا حادثہ

ناریل نے لی نوجوان کی جان ؛ گنگولی میں پیش آیا حادثہ

Mon, 19 Mar 2018 03:46:14    S.O. News Service

گنگولی 18/مارچ (ایس او نیوز)  کنداپور تعلقہ کے گنگولی میں محض ایک ناریل کے لئے ایک نوجوان  کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، جس کی شناخت رنجیت بھنڈاری (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گنگولی پولس تھانہ حدود کے توڈلی کی   ندی میں ایک ناریل گرا ہوا تھا، جس کو حاصل کرنے کے لئے رنجیت نے ندی میں چھلانگ لگائی اور ناریل کو پکڑنے کی کوشش کی، مگر اسی کوشش میں وہ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے ندی میں  چھلانگ لگا کر  رنجیت کی لاش کو باہر نکالا، فی الحال لاش  کنداپور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی  ہے، جس کے بعد لاش  گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: